بیروت: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئے۔
یہ کسی بھی سعودی وزیر خارجہ کا 15 سال کے بعد پہلا دورہ ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان کے نئے صدر جوز ف عون اور نامزد وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے لبنان میں صدارتی عہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جن ممالک نے معاونت کی ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔