سوڈان: سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ، 70 افراد ہلاک

Published On 26 January,2025 09:16 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان کے علاقے دارفر میں ہسپتال پر ڈرون حملے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق سوڈان کے اس علاقے میں واقع سعودی ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے، مقامی انتظامیہ نے ہسپتال پر حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں یہ واحد فعال ہسپتال تھا، جسے نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر سعودی وزارت خارجہ نے سوڈان ہسپتال حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔