ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے منشیات سمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور سمگل کرنےکا مجرم قرار دیا۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی سمگلنگ ثابت ہوئی تھی۔