کنساشا: (دنیا نیوز) افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کر دی، کانگو کے دارالحکومت میں روانڈا، یوگنڈا، فرانس اور بیلجیئم کے سفارتخانوں پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، مظاہرین نے کچھ عمارتوں میں لوٹ مار بھی کی۔
ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے 10 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں نے گوما کی جیل میں 3 ہزار سے زائد قیدی رہا کروا لئے اور جیل کی عمارت کو آگ لگا دی۔