امریکا نے صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی: ترجمان روسی ایوان صدر کا الزام

Published On 30 January,2025 06:35 am

ماسکو: (دنیا نیوز) ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ امریکا نے صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کی۔

ترجمان روسی ایوان صدر کریملن نے کہا کہ ولادی میرپیوٹن کا قتل ایٹمی جنگ کی راہ ہموار کرے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ پیوٹن کے قتل کی سازش جوبائیڈن کے دور میں ہوئی، ولادی میر پیوٹن کی سکیورٹی کے لئے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن اورانٹونی بلنکن نے امریکا اور روس کے درمیان جنگ کی راہ ہموار کی۔