پرنس کریم آغا خان کیلئے دعائیہ تقریب آج لزبن میں ہوگی

Published On 08 February,2025 01:39 am

لزبن: (دنیا نیوز) پرنس کریم آغا خان کیلئے دعائیہ تقریب آج لزبن میں ہوگی۔

پرنس کریم آغا خان کی دعائیہ تقریب میں صرف مدعو مہمان ہی شریک ہوں گے، پرنس کریم آغا خان کو مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا، پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام ہوں گے۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جائے گا۔