نیتن یاہو کے وارنٹ کیوں جاری کئے؟ ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد

Published On 08 February,2025 01:42 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کو غیر قانونی، بے بنیاد تحقیقات کا مرتکب قرار دیدیا، عدالتی حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرکے ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

امریکی صدرکے مطابق عالمی عدالت نے جنگی جرائم کی غیرمنصفانہ تحقیقات کیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔