امریکا کا جوہری پروگرام بارے ایران کیساتھ مثبت معاہدے کا عزم

Published On 06 February,2025 03:50 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے معاملے پر وہ ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لئے پر عزم ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنے کے لئے اس کے ساتھ ایک مثبت معاہدہ کرنا چاہتا ہے جس کے تحت دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتری کی طرف لے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پرامید ہیں کہ بہت جلد دونوں ممالک کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ امریکاایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اگر وہ ہمیں قائل کر سکتا ہے کہ ایسا نہیں کر ے گا تو دونوں ممالک کا آگے چلنا بہت آسان رہے گا۔