واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سنہری دور شروع ہوگیا ، امریکا کو مزید مضبوط اور عظیم بنائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ترجیح امریکا ہے، اپنے ملک کو مضبوط اور طاقتور بنانا ہے، ہمیں دنیا کے سامنے مزید مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے ہیروز کوعزت دینے جارہے ہیں، اگلے سال امریکا کے قیام کے 250 سال پورے ہونے پر نیشنل گارڈن آف امریکن ہیروز بنانے کا ایگزیکٹو آرڈر دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریگن ایئرپورٹ پر چند روز قبل المناک واقعہ ہوا، طیارے اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے پر حیران ہوا، حادث ےمیں بہت غلطیاں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں ۔
ٹرمپ نے کہا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر حادثےمیں اموات پربہت افسوس ہے، ایئرٹریفک کنٹرول کےلیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام لائیں گے۔