تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج دوبارہ شدید لڑائی کرے گی جو حماس کو مکمل شکست دینے تک جاری رہے گی، دوبارہ جنگ کیلئے اسرائیل نے ریزروفوجیوں کوبھی طلب کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے، اسرائیل ماضی میں قیدیوں کی رہائی کے بعد جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
عرب میڈیا نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غزہ پر حملے کو ضروری خیال کیا جارہا ہے۔