مصر میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

Published On 17 February,2025 05:13 pm

قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔