واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد جوابی ٹیرف عائد کرے گا، یورپی یونین اپنا ٹیرف کم کرنا چاہتی ہے اور اب وہ بہت اچھے ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق بھی ہمارے پاس اچھی خبر ہو گی، 9 مئی کو ماسکو نہیں جا رہا، صدر پیوٹن اور زیلنسکی کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، روس سے مذاکرات میں زیلنسکی کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے یوکرین جنگ رکوانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا اور یوکرین نے روس سے معاہدے کے لیے مسودے کے اہم نکات تیار کر لیے، امن مذاکرات سے متعلق معاہدہ مضبوط تعلقات کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔