ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلادیش میں سیاسی ہنگامہ آرائی تھم نہ سکی۔
بنگلا دیشی طلبہ نے ملکی مسائل خود ہی حل کرنے کی ٹھان لی، وزیراعظم حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد سیاسی جماعت بنالی، طلبہ نے نیشنل سٹی زنزپارٹی کے153 کمیٹی ممبران کا اعلان کردیا۔
طلبہ نے اعلان کیا کہ وہ رواں برس کے آخر میں ممکنہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔