بنگلادیش کی سابق حکومت انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث رہی: اقوام متحدہ

Published On 13 February,2025 06:50 am

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کہا کہ بنگلادیش کی سابق حکومت انسانیت کیخلاف جرائم میں ملوث رہی۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی بنگلادیش میں قتل عام پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے مظاہرین کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کی نگرانی کی، اقتدار پر قابض رہنے کیلئے1400 بنگلادیشی عوام کو قتل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ شیخ حسینہ دور میں قتل، تشدد، قید اور دیگر غیر انسانی جرائم ہوئے، جرائم میں عوامی لیگ پارٹی کے پرتشدد عناصر بھی ملوث رہے، جرائم میں بنگلادیشی سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز بھی ملوث رہیں۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا کہ مظاہرین اور دیگر شہریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اور منظم حملے کئے گئے۔