غزہ: (دنیا نیوز) مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیئے، تازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد 48 ہزار 503 ہوگئی،1 لاکھ 11 ہزار 927 زخمی ہو چکے، حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کر دیا، امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف مذاکرات کیلئے قطر پہنچ رہے ہیں۔
اسرائیل نے لبنان سرحد کی حد بندی پر مذاکرات کا اعلان کر دیا، اسرائیل نے یرغمال بنائے گئے پانچ لبنانی شہریوں کو چھوڑ دیا، اسرائیل نے لبنان، امریکا اور فرانس کے ساتھ حد بندی کیلئے گروپس قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تھا۔