واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات آج ریلیز ہوں گی۔
امریکی عوام کو دہائیوں سے کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات کا انتظار ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات میں کسی قسم کا بھی ردوبدل نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963ء کو ڈیلس شہر میں قتل کر دیا گیا تھا۔