ایران کیخلاف کسی بھی اقدام پر نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا: ایرانی وزارت خارجہ

Published On 31 March,2025 10:36 pm

تہران :(دنیا نیوز) امریکی صدرٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پرایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

اپنے جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی عالمی امن وسلامتی کی توہین ہے، تشدد اور امن کو جنم دیتا ہے، راستہ اور نتائج امریکا خود منتخب کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

دوسری جانب ایران ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کا بھی امریکا کووارننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کے 10 فوجی اڈے اور 50 ہزار فوجی موجود ہیں، امریکا کو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔