امریکا سے مذاکرات صدارتی نہیں وزارت خارجہ کی سطح پر ہونگے: ایران

Published On 08 April,2025 08:35 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات صدارتی نہیں وزارت خارجہ کی سطح پر ہوں گے۔

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست مذاکرات کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکا سے بات چیت میں جلدی نہیں، گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، ایرانی تجویز کا جواب امریکا نے دینا ہے، دوست اسلامی ملک کی تجویز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی وساطت سے بالواسطہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا سے مذاکرات صدارتی سطح پر نہیں وزارت خارجہ کی سطح پر ہوں گے۔