تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی۔
ایران نے ٹرمپ کے بیانات کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ اگر امریکی یا اسرائیلی حکومت نے ایران پر حملہ کیا تو اُس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حالیہ بیانات میں ایران پر خوفناک حملوں کا عندیہ دے چکے ہیں۔