سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ریاستی دہشت گردی شروع کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کیا گیا، بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں 1500 نہتے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی فورسز نے سری نگر، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بڈگام میں گھروں میں غیرقانونی چھاپے مارنے شروع کر دیئے اور نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کر لیا گیا، ادھم پور میں بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کے غیرقانونی اور جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔