جموں: (دنیا نیوز) مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا، جموں جیل میں غیر قانونی حراست میں رکھے 2 سے 3 پاکستانی شہری جیل سے غائب کر دیئے۔
غیر قانونی طور پر حراست میں لئے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹرز کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے، ،بھارتی فورسز کے کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔
معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالز فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، بھارتی فوج ’’فیک انکاؤنٹرز‘‘ کی سپیشلسٹ ہے۔