سری نگر: (دنیا نیوز) ٹی آر ایف نے پہلگام واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
ٹی آر ایف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا بیان بے بنیاد اور جھوٹا ہے، پہلگام واقعہ تحریک کشمیر کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
ٹی آر ایف کے مطابق ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ایک مختصر اور غیر مجاز پیغام جاری کیا گیا، یہ ایک مربوط سائبر حملے کا نتیجہ تھا ، ہم اس سکیورٹی خلاف ورزی کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔