ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم، اگلی میٹنگ 3 مئی کو شیڈول

Published On 26 April,2025 09:07 pm

عمان: (دنیا نیوز) ایرانی جوہری پروگرام پر ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات، عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت شامل تھی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام امریکا بالواسطہ مذاکرات کا حصہ نہیں۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے جاری رہیں گے، مزید اعلیٰ سطحی میٹنگ عارضی طور پر 3 مئی کو شیڈول ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی میں مذاکرات میں موجود تھے، امریکی وفد میں ٹرمپ ایلچی اسٹیو وٹکوف ، محکمہ خارجہ کے اہلکار مائیکل اینٹن شامل تھے۔