نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔
سابق بھارتی کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے، ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکہ کرتا ہے۔
سابق کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل پاورہے ، نہ ڈرونز ، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں۔
جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں ، یک طرفہ نہیں، پاکستان یقینی طور پر جواب میں کاروائی کرے گا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کور کمانڈر کااعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں، سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے، کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔