پہلگام بہانہ تھا سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ ہے: عطا اللہ تارڑ

Published On 27 April,2025 11:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام بہانہ تھا سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "ٹونائٹ ود ثمر عباس" میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت بھول میں نہ رہے اس پر فنٹاسٹک چائے نہیں فنٹاسٹک مار پڑے گی، پاکستان مکمل تیار ہے، تحقیقات کرا لیں لیکن لکھ لیں یہ نہیں کرائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شواہد ہوتے تو 10 منٹ میں ایف آئی آر درج نہ ہوتی، بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے، کوئی سیلابی صورتحال نہیں ہے، صورتحال معمول کے مطابق ہے، جس بھارت نے پانی بند کرنا تھا وہ اب پانی کھولنے پر مجبور ہے۔