اسلام آباد:(دنیا نیوز) بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا، دریائےجہلم میں پانی چھوڑ دیا، پانی کا ریلا وولر جھیل سے چھوڑا گیا ۔
ذرائع کے مطابق22 ہزار کیوسک سے زائد ریلا منگلا ڈیم کی جانب بڑھ رہا ہے، وولر جھیل خالی کرکے دوبارہ بھری جائے گی، وولر جھیل دوبارہ بھرنے سے دریائے جہلم کے پانی کا بہاؤ انتہائی کم ہوجائے گا۔
دریائے جہلم میں آنے والے پانی کے ریلے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، منگلا ڈیم میں اس وقت 60 لاکھ 6 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، جھیل کو دوبارہ بھرنے سے پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔