اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بی جے پی دور میں جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کے لیے دہشتگردانہ واقعات رونما کروانے کی لمبی تاریخ ہے۔
غیر ملکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق 1999 میں کندھار میں ہوائی جہاز اغوا کا واقعہ ہوا،اس وقت بھی بھاری میں بی جے پی کی حکومت تھی جبکہ 2001میں بھارت کی پارلیمنٹ پر حملہ بھی بی جے پی کے دور میں ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2002میں اکشردھام مندر پرحملہ کے وقت بھی بی جے پی ہی برسراقتدار تھی اور اسی سال امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا تھا۔
علاوہ ازیں 2016میں پٹھان کوٹ حملہ بھی بی جے پی سرکار کے دوران ہوا، اسی سال اڑی دہشتگردی حملہ ہوا۔
2017میں ایک بار پھر امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا جبکہ 2019 پلوامہ دہشگردی کے واقعہ کے وقت بھی بی جے پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی تھی۔
اب 2025 میں پہلگام دہشتگردی واقعہ بھی بی جے پی کے نریندر مودی کی سرکار میں ہوا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ حملے بی جے پی سرکار کے دور میں اتفاقیہ نہیں ہے۔