ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وکٹری ڈے کی 80ویں سالگرہ پر یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہےکہ صدر پیوٹن نے سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع جنگ بندی کا اعلا ن کیا، یوکرین کے ساتھ جنگ بندی 8 مئی سے 10 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔
کریملن کا کہنا ہےکہ ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں، روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔
روسی صدر کا کہنا ہےکہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔