نئی دہلی: (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی "کونسلنگ” کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، جنرل افسر کی غیرمعمولی منتقلی، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔