لندن: (دنیا نیوز) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر خالصتان حامیوں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے اور بھارت مخالف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے بھارتی حکومت پر سکھ برادری کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد اور خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔