غزہ : (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے تین مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے بیت لاہیا میں تعزیتی اجلاس کو بمباری کا نشانہ بنایا بمباری میں 9 فلسطینی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے، البریج کیمپ میں مکان پر اسرائیلی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں کھانا گھر کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے باعث 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت دمشق پر بھی بمباری کی، فضائی بمباری صدارتی محل کے قریبی علاقہ پر کی گئی، شامی حکومت نے صدارتی محل کے قریب اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قرار دیا۔