لیبیا کے ساحل سے 6 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

Published On 03 May,2025 06:11 am

طرابلس: (دنیا نیوز) لیبیا کے ساحل سے انسانی حقوق کی تنظیم ہلال احمر کو 6 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملنے والی لاشیں،بحیرہ روم کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کی ہوسکتی ہیں،،،لیبیا سکیورٹی حکام کو فروری میں مختلف ساحلی مقامات سے لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔

لیبیا میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے سیکڑوں افراد اس راستے پر لقمہ اجل بن چکے، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لیبیا کے ساحل پر کشتیوں کے الٹنے سے متعدد افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں تارکین وطن کی بڑی تعداد شامل ہے۔