پاک بھارت کشیدگی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جلد اجلاس بلانے پر غور

Published On 03 May,2025 01:44 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جلد اجلاس بلانے پر غور کیا جانے لگا۔

سلامتی کونسل کے صدر ایونجلوس سیکریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو کونسل کا ہنگامی اجلاس ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کی مخالفت کی ہے لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کونسل اجلاس بلا سکتی ہے، پاکستان کی کسی بھی درخواست پر غور کیا جائے گا، عالمی طاقتیں دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں کررہی ہیں۔

صدر سلامتی کونسل نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف عالمی تعاون پر زور دیا۔