کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں زیرعلاج بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، نریندر مودی شائد 1965 بھول گیا ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکارنہ رہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال بھی دیں گے، مضبوط مسلح افواج کے ہوتے ہوئے قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔