غزہ: (دنیا نیوز) دہشتگرد اسرائیلی فورسز کے بے گھر فلسطینیوں پر حملے جاری رہے۔
اسرائیلی فورسز کے حملوں کے باعث 24 گھنٹے میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی،1 لاکھ 18 ہزار 91 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
غزہ میں امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی، غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بمباری کی گئی، فلاحی تنظیم نے کہا ڈرون حملے کے ذریعے بحری جہاز کے جنریٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
آئرلینڈ، آسٹریا اور دیگر حکومتوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کی مذمت کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اور ادویات کی بندش کو ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیا۔