سکیورٹی اتحاد میں پھوٹ کا خدشہ، ٹرمپ کا نیٹو اجلاس میں شرکت سے انکار

Published On 03 May,2025 07:19 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نیٹو سکیورٹی اتحاد میں پھوٹ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا، نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات پر فیصلے نہ کئے تو ٹرمپ انتظامیہ اس کے برعکس فیصلہ کر سکتی ہے۔

عالمی میڈیا نے مزید بتایا کہ جرمنی پر نیٹو سے متعلق اخراجات بڑھانے کے لئے شدید دباؤ ہے، امریکا کے وزیر دفاع نیٹو رکن ممالک سے بجٹ بڑھانے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔