واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک صدر اردوان سے ٹیلفیونک رابطہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدر سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، صدر اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا، اردوان سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اردوان نے مجھے ترکیہ مدعو کیا، اردوان خود بھی واشنگٹن آئیں گے، غزہ میں انسانی بحران سنگین سطح تک پہنچ چکا ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر انقرہ امداد کی فراہمی، دیرپا امن کے قیام میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، صدراردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین امن کوششوں کی حمایت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے امریکا سے دفاعی صنعت و دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی، فون کال میں صدر اردوان نے ٹرمپ کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دی۔
ترک صدر اردوان نے کہا کہ انقرہ واشنگٹن کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔