ٹرمپ کا مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کا اگلا سفیر نامزد کرنے کا اعلان

Published On 02 May,2025 01:23 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ کا قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے مستعفی ہونے پر بیان سامنے آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کا اگلا سفیر نامزد کروں گا، مائیک والٹز نے قومی مفاد میں بہت محنت کی ہے، مائیک والٹز اب عبوری طور پر محکمہ خارجہ میں اپنی مضبوط قیادت جاری رکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مائیک والٹز قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔