واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت میں 100 دن کا سنگ میل عبور کر لیا۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کی پریس بریفنگ کے مطابق ٹرمپ کی پہلے 100 دن کی حکومت کسی بھی امریکی صدر کا سب سے تاریخی آغاز ہے۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ معیشت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، ٹرمپ کل سی ای اوز کی میزبانی کریں گے۔
ٹرمپ حامیوں کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہے ہیں، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرز کا وسیع استعمال کیا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اتحادیوں کو ناراض کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے دنیا بھر میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھاتے ہوئے امریکی حکومت کو نئی شکل دی۔