واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو معاہدہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولیاں چلانا بند کرو اور معاہدہ کرو۔
سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہوں، یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔
انہوں نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں۔
دوسری جانب امریکا نے مارچ کے وسط سے یمن میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، حملوں میں میں سینکڑوں حوثی باغی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، مارے جانے والوں میں گروپ کی قیادت کے ارکان بھی شامل ہیں۔