واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دو دہائیوں میں بدترین ہے، صدرٹرمپ نے پاک بھارت رہنماؤں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کشمیر تنازع کی تاریخ سے ناواقف نکلے، تنازع کو1500سال پرانا قرار دے دیا، انہوں نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کشمیر کا تنازع خود حل کریں گے، پاکستان اور بھارت دونوں کے بہت قریب ہوں۔