ٹرمپ انتظامیہ غیرملکی طلبہ کی آئینی حیثیت بحال کرنے کیلئے تیار

Published On 26 April,2025 03:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ غیرملکی طلبہ کی آئینی حیثیت بحال کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔

غیرملکی طلبہ کی آئینی حیثیت سے متعلق دستاویز عدالت میں جمع کرا دیں، دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ہزاروں غیرملکی طلبہ کی سٹوڈنٹ ویزا رجسٹریشن بحال کرے گی۔

واضح رہے کہ طلبہ کی قانونی حیثیت کو حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نےاچانک ختم کردیا تھا۔