بائیڈن کے آخری سال امریکا کو بدترین تجارتی خسارے کا سامنا رہا: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 01 May,2025 06:18 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بائیڈن کے آخری سال میں امریکا کو بدترین تجارتی خسارے کا سامنا رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کمی کر رہے ہیں تاکہ شہری اپنے گھر بنا سکیں، تارکین وطن کے سیلاب نے امریکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو آئندہ کوئی مالی گراؤنڈ دینے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی کہا تھا کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔