واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایرانی جوہری پروگرام پر امریکا ایران مذاکرات کھٹائی میں پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
ایران پر پابندیوں سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند ہونی چاہئے، جوملک یا فرد بھی ایران سے تیل یا پیٹرو کیمیکل خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے تیل لینے والا ملک امریکا کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتا۔