پاک بھارت کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

Published On 08 May,2025 02:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع ختم ہو، اگر میں مدد کر سکتا ہوں تو حاضر ہوں گا، دونوں ملکوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم دیکھنا چاہتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو جواب دیدیا تو اب رک سکتے ہیں، چاہتا ہوں دونوں میں معاملات سنبھل جائیں، دونوں ملکوں سے میری بنتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قراردیا تھا۔