پوپ کا نام مصنوعی ذہانت کی مدد سے منتخب کیا گیا: لیو چہار دہم

Published On 11 May,2025 11:30 am

ویٹی کن سٹی : (ویب ڈیسک) نئے منتخب ہونے والے پوپ لیو چہار دہم (رابرٹ پری ووسٹ) نے اجتماع سے خطاب میں انکشاف کیا کہ ان کا پوپ کا نام مصنوعی ذہانت کی مدد سے منتخب کیا گیا ہے۔

پوپ لیو نے بتایا کہ اے آئی نے ان کے نام کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا، آج چرچ اپنی سماجی تعلیمات کا خزانہ پیش کر رہا ہے تاکہ ایک اور صنعتی انقلاب یعنی مصنوعی ذہانت کی ترقی کے تناظر میں انسانی عظمت، انصاف اور محنت کیلئے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لیو چودھویں کا نام اختیار کیا، اس کے پیچھے مختلف وجوہات ہیں، لیکن سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ پوپ لیو سیزدہم نے اپنے تاریخی کام میں پہلے عظیم صنعتی انقلاب کے تناظر میں سماجی مسائل پر روشنی ڈالی تھی۔

امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے روبرٹ فرانسس پرووسٹ نے کالج آف کارڈینلز سے خطاب میں پوپ لیو سیزدہم کی یاد کو تازہ کیا جو 1878 ء سے 1903 ء تک کیتھولک چرچ کے سربراہ رہے۔