روسی صدر کی یوکرین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز

Published On 11 May,2025 06:32 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر نے یوکرین کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دیدی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ براہ راست مذاکرات 15 مئی کو استنبول میں شروع ہوں گے، یوکرین کیساتھ مذاکرات کو کبھی مسترد نہیں کیا، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ اب یوکرین کو کرنا ہے، تنازعات کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔