ماسکو : (دنیا نیوز) روس کی جانب سے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر ڈرون حملوں میں 50 افراد زخمی ہو گئے۔
خارکیف کے گورنر کے مطابق روسی فوج کے ڈرون حملوں میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ایک 11 سالہ لڑکی بھی شامل ہے، حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی اور متعدد رہائشی عمارتیں، شہری انفراسٹرکچر اور گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
واضح رہے کہ یوکرینی شہر خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز سے ہی مسلسل نشانہ بن رہا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے حوالے سے متنازعہ معاہدہ طے پایا ہے جبکہ جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔