کولمبو : (دنیا نیوز) سری لنکا میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہونے سے 21 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق کوٹمالے کے پہاڑی علاقے میں زائرین سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔
سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ بس کے حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔