امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ

Published On 13 May,2025 12:35 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے، امریکی صدر سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کا دورہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ دورے کے دوران تینوں ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی صدر خلیج تعاون کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔